۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید ظفر علی نقوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے اسلامی تحریک کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علماہ رمضان توقیر کی زوجہ کی وفات ان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے اسلامی تحریک کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علماہ رمضان توقیر کی زوجہ کی وفات ان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

محترم جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رمضان توقیر
نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید ہے جناب عالی سلامتی کے ساتھ دین و ملت کی خدمت میں مصروف ہوں گے۔ دیگر آپ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا انا للہ و انا الیہ راجعون، اس عظیم سانحہ پر آپ اور دیگر بازماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے دعا گو ہوں کہ خداوند کریم آپ کو صبر و تحمل عنایت فرمائے اور مرحومہ کو محمد و آل محمد کے ساتھ محشور فرمائے۔ اس غم میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

سید ظفر علی نقوی
مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ و رہبر شیعیان پاکستان
قم المقدسہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .